33 Jangi Hikmate Amliyan / 33 جنگی حکمت عملیاں رابرٹ گرینی

READER'S CLUB

33 Jangi Hikmate Amliyan / 33 جنگی حکمت عملیاں رابرٹ گرینی

Sale priceRs.850.00 Regular priceRs.1,000.00
Save Rs.150.00
Quantity:

33 جنگی حکمت عملیاں

رابرٹ گرینی (Robert Greene)

عصر حاضر کے ایک ایسے مصنف ہیں جنہوں نے ہمیشہ نادر موضوعات پر قلم اٹھایا اوربیسٹ سیلر کتب تصنیف کیں۔زیر نظر کتاب بھی زندگی ، سیاست، بزنس اور کیرئیر میں آگے بڑھنے کے لیے فوجی اصولوں کو سامنے رکھ کرتصنیف کی گئی ہے۔ اس میں دنیا کے بہترین جنگی اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے زندگی کی جنگ جیتنے کی حکمت عملیاں بتائی گئی ہیں۔ یہ حکمت عملیاں آپ کی ذاتی، خاندانی،  کاروباری یا پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھنے اور مخالفین سے نبٹنے  کے بنیادی اصول فراہم کریں گی۔

اصول یہ  ہے کہ جنگیں انسانوں کے ذریعے لڑی جاتی ہیں، انسان ہی جیتتے ہیں اور انسان ہی ہارتے ہیں۔ یہ جنگیں ذہن سے شروع ہوتی ہیں اور میدان جنگ میں اختتام پذیر ۔ مصنف کے نزدیک ان حکمت عملیوں کو اگر عام زندگی میں بھی رو بہ عمل لایا جائے توشاندار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مصنف نے اس کتاب میں مندرجہ ذیل پانچ طرح کی اقسام کا ذکر کیا ہے اور ان کی تفصیل اور لائحہ عمل مہیا کیے ہیں:

Self-Directed Warfare

Organizational Warfare

Defensive Warfare

 Offensive Warfare

Dirty Warfare

تینتیس جنگی حکمت عملیاں۔ یاد رکھیے وار صرف وہی نہیں جو میدان جنگ میں دوممالک کی فوجیں آپس میں لڑتی ہیں۔  اس وقت وار  اداروں میں بھی  لڑی جا رہی ہے۔  وار آپ کی فیملیز میں بھی  لڑی جا رہی ہے۔  وار اقتدار کی جنگ بھی ہے۔  وار انفلوئنس کی جنگ بھی ہے اور وار محبت کی جنگ بھی ہے ۔ ۔ ان جنگوں کو جیتنے کے لیے یا اپنا دفاع کرنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔

اس کتاب کا مطالعہ یقینی طور پر آپ کو ذہنی افق کو مزید وسیع کرنے میں مدد دے گا۔اس کتاب میں آپ کی آسانی کے لیے چند فٹ نوٹس کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب آپ کو مغربی طرز فکر سمجھنے اور اس سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل بنانے میں بھرپور مدد دے گی۔