READER'S CLUB
Ahwaal / احوال
Quantity:
احوال
احوال مکمل سیٹ (جلد اول، جلد دوم)
فری ہوم ڈلیوری
بیرسٹر ظفر اللہ خان معروف ماہر قانون، مفکر اسلامی اور صوفی دانشور ہیں۔ جاہ و منصب کی لذتوں سے آشنا ہونے کے باوجود درویشانہ طرز، عالمانہ وقار اور عارفانہ ذوق ان کی شخصیت کے نمایاں اوصاف ہیں۔
زیر نظر کتاب احوال دو جلدوں پر مشتمل تقریباً گیارہ سو صفحات کی کتاب ہے
کتاب میں چالیس عنوانات کے تحت احوال تصوف کا ایک وقیع جائزہ لیا گیا ہے۔ ہر عنوان پر قرآن مجید، احادیث و آثار، اقوال سلط اوربصائرِ حلف کی ترتیب سے روشنی ڈالی گئی ہے “حال” تصوف کی اصلاح میں روحانی توازن کی الوہی کیفیت ہے ساری کتاب اس کی وضاحت کا نمونہ ہے۔
بیرسٹو صاحب نے جہاں سید علی ہجویری، ابو طالب مکی، امام غزالی، سید عبدالقادر جیلانی، امام قشیری، شیخ شہاب الدین سہروردی جیسے جلیل القدر مشائخ کے حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا ہے وہیں متاخرین میں حکیم شاہ محمد اختر، پیر ذوالفقار نقشبندی، مولانا اللہ یار خان، اور پیر کرم شاہ الازہری کی کتب سے استفادہ کو بھی توضیحات کا حصہ بنایا ہے۔