Asbaat / اثبات

READER'S CLUB

Asbaat / اثبات

Sale priceRs.800.00 Regular priceRs.900.00
Save Rs.100.00
Quantity:
اِثبات
(الحاد کا سائنسی، تاریخی و نفسیاتی جائزہ)
مصنف۔ راجہ کاشف
(کتاب پر ابو یحییٰ صاحب کا تبصرہ)
مذہب کے نام پر ہمارے سماج میں پچھلے کئی عشروں سے جو انتہا پسندی، عدم برداشت اور دہشت گردی پھیلی ہوئی ہے، اس نے ایک ردعمل کو جنم دیا ہے۔ اسی عرصے میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے فروغ نے الحاد کی اس فکر کو ہمارے نوجوان تک پہنچا دیا جسے سوویت یونین کے خاتمے اور مذہب کے نام پر برپا عالمی دہشت گردی کے بعد ایک نئی زندگی ملی تھی۔ ان دو چیزوں نے مل کر ہمارے ہاں منفی، سطحی اور مذہب بیزار لوگوں میں الحاد کو ایک مقبول نقطہ نظر بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے اہل علم و دانش اور صاحبانِ قلم و بصیرت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی رہنمائی کریں اور مذہب کا مقدمہ ہر پہلو سے پیش کریں۔
راجہ کاشف صاحب کی پیش نظر تصنیف "اِثبات" کے بارے میں میری رائے ہے کہ انہوں نے اس ذمہ داری کو اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرما کر اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین؛
ابو یحییٰ (انزار آرگنائزیشن کراچی)
صفحات 328. سائز 5.75 /8.75