Dawat e Islam Haqaiq Kay Sath / دعوت اسلام حقائق کے ساتھ

READER'S CLUB

Dawat e Islam Haqaiq Kay Sath / دعوت اسلام حقائق کے ساتھ

Sale priceRs.850.00 Regular priceRs.900.00
Save Rs.50.00
Quantity:
دعوتِ اسلام حقائق کے ساتھ
ڈاکٹر ذاکر نائیک ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک نامور عالمِ تقابلِ ادیان، مبلغ اور داعی اسلام ہیں، کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اس کتاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے معلومات اور حقائق کے خزانے سے بھرپور خطابات کو اکٹھا کیا گیا ہے، کہ جس میں عقلی اور سائنسی حقائق کی بنیاد پر غیر مسلموں کے سامنے دعوتِ اسلام پیش کر رہے ہیں۔ یہ کتاب کل 8 ابواب پر مشتمل ہے۔
باب نمبر 1: القُرآنُ الکریم اس باب میں قرآنی معلومات، سائنسی حقائق، آدابُ القرآن، اسماءُ القرآن، اصطلاحات، دیگر کتب پر امتیازِ قرآن، تعارفی خاکے اور غیر مسلموں کی قرآنِ مجید کے بارے میں شہادتوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔
باب نمبر 2: دہریو! تمہاری سائنس کہتی ہے کہ قرآنِ مجید کلامُ اللہ ہے! ڈاکٹر صاحب نے اس خطاب میں قرآنِ مجید فرقانِ مجید کو سائنسی، منطقی، فلسفی اور تحقیقی دلائل و شواہد سے کلامِ ربانی ثابت کیا ہے۔
باب نمبر 3: قرآنِ مجید میں موجُود مسلمہ مستقبلی سائنسی اور تاریخی حقائق
باب نمبر 4: اسلام اور عالمی اَخُوت اس تقریر میں ڈاکٹرڈاکر نائیک صاحب نے اسلام کو مذہبِ مساوات اور عالمی اُخوت والا مذہب دلائل حقہ سے ثابت کیا ہے۔ ساتھ ساتھ اسلام کو دہشت گردی والا مذہب کہنے والوں کی بھی بیخ کنی کی گئی ہے۔
باب نمبر 5: اِنسان اور لحمیاتی غذا انسان کے لئے گوشت خوری جائز یا ناجائز ہے؟ کے موضوع پر مشہور اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور جین مت کے عالم رشی بھائی زاویری کے مابین ہونے والا دلچسپ مناظرہ
باب نمبر 6: اعجازُ القرآن یہودیوں کی طرف سے بذریعہ انٹرنیٹ قرآنِ مجید پر کئے گئے اعتراضات کے مختصر مگر دندان شکن جوابات
باب نمبر7: عالمی مذاہب اور تصورِ اِلٰہ دُنیا کے اہم مذاہب کا اسلام کے ساتھ تقابلی مطالعہ جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ ہر مذہب کی اہم کتب اور اس کے اعلیٰ مذہبی علماء کا یہ عقیدہ ہے کہ "خدا فقط ایک ہے"۔
باب نمبر 8: دینِ اسلام اور حقوقِ نِسواں (جدید یا فرسودہ؟) اسلام پر اکثر یہی اعتراض کیا جاتا ہے کہ اسلام نےخواتین کو حقوق کے حوالے سے دبایا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اس باب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسی طرح کے اعتراضات کے مدلل و شافی جواب دئیے ہیں۔