READER'S CLUB
Ganjeena Tib e Haiwanat / گنجینہ طب حیوانات
گنجینہ طب حیوانات
مصنف: ڈاکٹر ادریس شاہد
عمدہ جلد بندی - 494 صفحات بڑے سائز میں
یہ کتاب میڈیکل سائنس ویٹرنری کا شاہکار ہے۔ اس میں جانوروں کی تمام چھوٹی بڑی امراض اور ان کا علاج اسلامی طبی ، ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ان گنت نعمتیں پیدا فرمائیں۔ وہاں پر کچھ ایسے جانور بھی پیدا فرمائے جن سے ہم مختلف فوائد ھاصل کرتے ہیں۔
کئی جانور ہمیں گوشت اور دودھ اور کئی سواری فراہم کرتے ہیں۔ کئی جانوروں سے ہم کھیتی باڑی کا کام لیتے ہیں۔
جب ان جانوروں کو گھریلو یا تجارتی پیمانے پر پرورش کریں تو ان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری بن جاتا ہے۔ چنانچہ غذا اور رہائش کے معقول انتظام کے ساتھ ساتھ ان کو مختلف بیماریوں سے بچانا بھی ذمہ داری میں شامل ہے اور اگر بیماری آجائے تو ان کا علاج کرنا، کروانا اشد ضروری ہوا کرتا ہے۔
ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آپ کی خدمت میں ایک ایسی کتاب پیش کر رہا ہوں جو گوہر نایاب سے کم نہیں اس کتاب سے عام قاری اور معالج حیوانات دونوں مستفید ہو سکیں گے۔
یہ کتاب میڈیکل سائنس ویٹرنری کا شاہکار ہے۔ اس میں جانوروں کی تمام چھوٹی بڑی امراض اور ان کا علاج اسلامی طبی ، ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔
اس میں اناٹومی ، فزیالوجی ، پتھالوجی ، میٹریا میڈیکا (تینوں طریقہ ہائے علاج کا) اور تھراپیوٹکس کے علاوہ معلومات عامہ حیوانات بھی بیان کی گئی ہیں۔
تھراپیوٹکس یعنی علاج کے سلسلہ میں اسلامی طب (دیسی علاج) ، ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک تینوں طریقہ ہائے علاج سے استفادہ کیا گیا ہے۔