READER'S CLUB
Gentlemen Fee Arz Allah / جنٹلمین فی ارض اللہ
Quantity:
جنٹلمین فی ارض اللہ کرنل اشفاق حسین، سفر وسیلہ ظفر کے قائل ہیں۔ آدھی دنیا سے زائد ممالک کے سفر کرچکے ہیں جن میں ابوظہبی، دبئی، مصر، اردن، ایران، عراق، ترکی، بلجیم، ہالینڈ، لکسمبرگ، فرانس، جرمنی، ناروے، اٹلی، ویٹی کن، امریکہ اور برطانیہ شامل ہیں۔ اسلامی ممالک کے سفر کے دوران انہوں نے ان مقامات کا دورہ بھی کیا جن کا ذکر قرآن میں آتا ہے۔ ترکی اور اردن میں اصحاب کہف کے غار، عراق میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جائے پیدائش اور وہ جگہ جہاں انہیں آگ میں ڈالا گیا، مصر میں طور سینا جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہوئے، عیونِ موسیٰ جہاں اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک پتھر پر عصا مارا تو وہ بارہ چشمے پھوٹ نکلے، ہمامِ فرعون جہاں سے فرعون کی لاش ملی اور قاہرہ کا نیشنل میوزیم جہاں فرعون کی لاش آج تک موجود ہے۔ امریکہ میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی روداد، سینے زئے کی ایک لائبریری میں رومانیت کی ایک جھلک، لائبریری آف کانگریس جہاں انہوں نے اپنی ایک کتاب پیش کرنا چاہی تو عملے کا پرتپاک سلوک، نیویارک میں یو این او کے دفاتر کا دورہ، واشنگٹن جاتے ہوئے بس ڈرائیور لڑکی سے مزاحیہ مکالمہ، لندن میں مادام تساد کے میوزیم، بکھنگم پیلس اور دریائے ٹیمز کی سیر، ویٹی کن کے کلیسا اور ترکی کی نیلی مسجد کا موازنہ۔ بی بی سی کی اردو سروس میں ان کا تفصیلی انٹرویو۔ یہ کتاب ان کے سفر در سفر کی روداد ہے۔ اندازِ تحریر اتنا دلکش کہ قاری ان کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ وہ جس ملک میں جاتے ہیں، معاشرے کے اندر جھانک کر ایسی تصویر کشی کرتے ہیں کہ اس ملک کی صحیح تصویر سامنے آجاتی ہے۔ گھر بیٹھے دنیا بھر کی سیر کرنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کافی ہے |