Goals Targets / اہداف و مقاصد اور کامیابی
Goals Targets / اہداف و مقاصد اور کامیابی

READER'S CLUB

Goals Targets / اہداف و مقاصد اور کامیابی

Sale priceRs.475.00 Regular priceRs.500.00
Save Rs.25.00
Quantity:

یہ کتاب آپ کو اہداف کی اہمیت، ان کے تعین کے طریقۂ کار اور ان کے حصول

 (Importance of Goals & Targets /Goal Setting and Goal Achievement)

  کے طریقے بتائے گی۔ یہ کتاب عام زندگی کو خاص زندگی میں بدلنے کے لیے مشعلِ راہ کا کام دے گی۔ ایک عام آدمی کو کامیاب بننے کا راستہ دکھائے گی۔واشنگٹن آرونگ کے بقول، ’’ عظیم دماغوں کے پاس مقاصد ہوتے ہیں، جبکہ دوسروں کے پاس محض خواہشات‘‘۔ اس کتاب کا مقصدآپ کے مقاصد کا تعین، آپ کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور آپ کو عمل پر اکسانا ہے۔

مقاصد کئ طرح کے ہو سکتے ہیں۔ دینی وروحانی اہداف، جسمانی اہداف، مالی اہداف، سوشل اہداف، تعلیمی و کیرئیر کے اہداف اور آخرت کے اہداف۔ اب ان سب اہداف کا اسٹیپ بائی اسٹیپ تعین کیسے کرنا ہے؟ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے اکثرافراد کو یہی نہیں علم کہ انہوں نے جانا کہاں ہے ؟ وہ چاہتے کیا ہیں؟ اس کورس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ درحقیقت کیا کیا کریں تو آپ کامیاب انسان بن سکتے ہیں۔ آپ کے گولز کا تعین آپ سے کروایا جائے گا۔ اس کے بعد آپ کو سٹیپ بائی سٹیپ پلاننگ دی جائے گی کہ آپ نے سٹیپ بائی سٹیپ ان گولز کو چنک ڈاؤن کر کے چھوٹے چھوٹے پارٹس میں بریک ڈاؤن کیسے کرنا ہے پھر سٹیپ بائی سٹیپ انہیں اچیو کیسے کرنا ہے؟ آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کی گول سیٹنگ میں بیسک ہرڈلز کون سی ہیں۔ وہ کون کون سی رکاوٹیں ہیں جو مقصد تک پہنچنے میں آپ کی راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔ یہ ڈھونڈا جائے گا کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ اپنے لائف کے مقاصد کو بڑا کیوں نہیں بنا رہے؟ آپ چھوٹا کیوں سوچ رہے ہیں آپ چھوٹے چھوٹے ٹارگٹس کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں آپ بڑے ٹارگٹس حاصل کیوں نہیں کر سکتے؟ بڑے ٹارگٹس کی حائل میں رکاوٹیں کون کون سی ہیں اور انہیں دور کیسے کیا جائے اس میں آپ کو یہ سب بتایا جائے گا۔

اس کتاب کے بارے میں چند آرا ء ملاحظہ فرمائیں:

’’میں نے اپنی زندگی کے تئیس (23)سال مختلف ممالک بشمول امریکہ میں گزارے ہیں۔ وہاں بے شمار اساتذہ سے تعلیم حاصل کی۔ وہیںمجھے بڑے معروف اداروں میں بشمول ڈیل کارنیگی انسٹیٹیوٹ کیلی فورنیا میںپڑھنے اور پڑھانے کا بھی موقع ملا اور گولز و ٹارگٹ موضو ع پر معروف امریکی مصنفین مثلاً

Zig Ziglar اور Rod Moore

 وغیرہ کی کتب بغور پڑھیں، لہٰذا اپنے اس تجربے کی بنیاد پر میں پورے وثوق اور ذمہ داری سے یہ کہنا چاہوں گا کہ میں نے اس موضوع پر اس سے زیادہ جامع اور مکمل کتاب کوئی اور نہیں دیکھی۔ اس موضوع پر انگلش زبان میں متعدد کتب اور سی ڈیز موجود تو ہیں، مگر ان میں تشنگی پائی جاتی ہے۔ مثلاً اگر کوئی سیلز سے وابستہ فرد اس موضوع پر کتاب لکھتا ہے تو وہ صرف سیلز سے وابستہ افراد کے لیے ہوتی ہے؛ مینجمنٹ کے ماہرین کی کتابوں میں صرف ان کا نکتہ نظر پایا جاتا ہے؛ مائنڈ سائنسز والے اپنے زاویۂ نظر سے بات کرتے ہیں… مگر ڈاکٹر عارف کی تحریر کردہ اس کتاب کی ایک خوبی یہ ہے انھوں نے اس میں تمام مکتبہ ہائے فکر کی تحقیقات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا زاویۂ نظر پیش کیا ہے۔ ا س کے علاوہ انھوں نے اپنے کلچر اور روایات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے سیمینارز میں ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی بات سمجھانے کے لیے کہانیوں اور تشبیہات کا بہت خوبصورت استعمال کرتے ہیں۔ یہی تیکنیک انھوں نے اس کتاب میں بھی استعمال کی ہے، جس کی وجہ سے اتناثقیل موضوع قابلِ فہم اور دلچسپ بن گیا ہے۔ یہ کتاب اپنے اندر کامیابی کے رازاور خوشحال زندگی گزارنے کے طریقوں کا خزانہ لیے ہوئے ہے۔ ( صغیر احمد)

Higher Education Commission

This book  ‘Goal Setting and Success’ اہداف و مقاصد اور کامیابی  by Dr. Arif Siddiqui, is designed to change lives, and it has the power to turn an ordinary person into an outstanding achiever. For a life-long permanent success, I strongly recommend this enriching book to all those who are keen to glorify their lives. The contents are so impelling that they penetrate the mind, and excite the reader to take an immediate action for a meaningful life and successful future. No doubt, such inspirational and result-oriented books are the need of the day. Their message can pave the way for every person’s achievement! I highly appreciate the contribution of Dr. Arif Siddiqui, and wish him to write many more books on self-development and human excellence topics.

(Farman Ullah Anjum) Director HEC Regional Centre Peshawar