READER'S CLUB
Gumshuda Tehzeebon Ki Daastan /گمشدہ تہذیبوں کی داستان
Quantity:
Reader`s Digest Bestseller.
VANISHED CIVILIZATIONS.
گمشدہ تہذیبوں کی داستان.
ترجمہ: محمد یحییٰ خان.
ہم ایسے جری لوگوں کے جوشِ عمل اور جفاکشانہ طریق ہائے کار کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت اس کتاب میں مذکورہ چالیس تہذیبیں اور ان کے چیدہ چیدہ شہروں کے حالات سامنے آ گئے.
اس کتاب کو پڑھتے وقت آپ کو ایسا محسوس ہو گا کہ آپ زمانئہ قدیم کے بازاروں صحراؤں اور دریاؤں میں سفر کر رہے ہیں۔ ماضی کے اندھیروں میں ڈوبنے سے پہلے کے بابل کے شاہی محلات کو دیکھ رہے ہیں۔ اس پومیپیائی (Pompeii) کا نظارہ کر رہے ہیں جو ابھی کوہِ "ویسویس" سے نکلنے والی شعلہ بار راکھ تلے نہیں دبا تھا۔ راکھ کی یہ تہہ چھ میٹر موٹی تھی جس نے ایک جیتے جاگتے شہر کو تقریباً 2000 سال تک دبائے رکھا۔ پھر ہم دسویں اور گیارھویں صدی کے دوران کلیساؤں کے شہر "اینی" (Ani) کا سفر کرتے ہیں، اس کی ساری کی ساری آبادی کے سر قلم کر دئے گئے اور شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی تھی۔ آگے میکسیکو ٹینوچٹٹیلان کے احوال ملتے ہیں، یہ اس وقت کے احوال ہیں جب آگے بڑھتے ہوئے جنگل نے ابھی پوری طرح شہر کو اپنے "جبڑوں" میں پوری طرح نہیں کس لیا تھا۔
بہت سے پُراسرار معمے ہیں جو حل نہیں ہو سکے۔ کیونکہ تہذیبِ انسانی کی عمر صرف 6000 برس ہے جبکہ علمِ آثاریات صرف 200 برس کا ہے۔ لیکن یہ کتاب آپ کو ماضی کے لوگوں کے قریب تر لے جا کر مستقبل کے انکشافات کے لئے تیار کر دے گی۔ جب زمین اپنے بہت سے اسرار بے نقاب کر دے گی اور تاریخِ انسانیت کے نئے ابواب رقم ہوں گے.
صفحات 430.
سائز (بڑا) 9.5/6.5