READER'S CLUB
Hayaat e Quaid e Azam / حیاتِ قائداعظم ؒ
Quantity:
یہ کتاب ہیکٹر بولتھو کی Jinnah - Creator of Pakistan کا اردو ترجمہ ہے۔ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی شخصیت اور سیاسی کارناموں پر جتنی کتابیں اب تک شائع ہوئی ہیں، ان میں ہیکٹربولتھو کی یہ تصنیف سب سے زیادہ جامع اور دلچسپ ہے۔ ہمارے لیے قائداعظمؒ صرف بابائے قوم ہی نہیں تھے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قائداعظمؒ اور پاکستان ہم معنی اور مترادف الفاظ ہیں اور تاریخ آزادی اور تحریک پاکستان اُن ہی کی شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔ آپ ہیکٹر بولتھو کی کتاب پڑھتے ہوئے یہ محسوس کریں گے کہ آپ بانی پاکستان کی سوانح عمری کے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان کا مطالعہ کر رہے ہیں کیوں کہ قائداعظمؒ کی حیاتِ فانی خاصی حد تک پاکستان کی ابدی حیات ہے۔ ہیکٹربولتھو کی کتاب اُن چند کتابوں میں شمار ہوتی ہے جو قائداعظمؒ کی سوانح عمری پر پہلے پہل لکھی گئیں۔ یہ قائداعظمؒ پر ابتدائی کتابوں میں سے ایک ہے،نیز ہیکٹربولتھو کی نہ صرف سرکاری ریکارڈ تک رسائی تھی بلکہ اس دَور میں قائداعظمؒ کی ہمشیرہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ ،تحریک پاکستان کے رہنما اور قائداعظمؒ کے دوست، حلقۂاحباب، بمبئی میں قائداعظمؒ کے پڑوسی اور ساتھی وکلا بھی زندہ تھے، جو اپنی اپنی ذات میں مشاہدات اور معلومات کا خزانہ تھے۔ ظاہر ہے کہ یہ سہولت بعد ازاں لکھنے والوں کو میسر نہ تھی۔ ان باتوں کے علاوہ اس کتاب کی ایک بڑی خوبی مصنف کااندازِ بیاں ہے۔
No. of Pages | 304 |