Hayrat Angaiz Kamyabi / حیرت انگیز کامیابی

READER'S CLUB

Hayrat Angaiz Kamyabi / حیرت انگیز کامیابی

Sale priceRs.650.00 Regular priceRs.700.00
Save Rs.50.00
Quantity:
Buy with Cash on Delivery

حیرت انگیز کامیابی

Hayrat Angaiz Kamyabi

آپ نے اس کتاب کے نام جیسی بہت سی کتابوں کے نام پڑھے ہوں گے، شایدآپ اس کتاب کو اٹھا کر ایک دوبار چھوڑ بھی چکے ہوں کہ آپ نے اس طرح کی بہت سی کتابیں پڑھ رکھی ہیں۔ لیکن آپ نام پر نہ جائیے یہ دیکھیں کہ کتاب آپ کو دے کیا رہی ہے اور وہ دے گی تب ہی جب آپ اسے پڑھیں گے۔ یہ کتاب عام کتابوں سے مختلف اس لیے ہے کہ اس میں بہت لمبے لمبے مضامین نہیں ہیں۔ایک یا دو صفحات پر مشتمل مضامین انتہائی معلومات افزا اوربہت ہی مفید ہیں۔آج کل مصروفیات کے باعث ضخیم کتابیں پڑھنا واقعی مشکل ہے ایسے میں یہ مختصر کتابیں ہمیں ضخیم کتابوں کا مواد کم اور مختصر وقت میں مہیّا کرتی ہیں۔
مثلاًاس کتاب کے مصنّف نے اپنے کام اور مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اہم بات کو اتنے زور دار انداز میں بیان کیا ہے کہ کوئی قاری اس کے اثر کو قبول کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ وہ کہتا ہے لوگوں اور تنظیموں کی عظمت پانے میں ناکامی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ بہت سے معاملات کر رہے ہوتے ہیں میں یہاں ایک مشہور مقولہ نقل کر رہا ہوں کہ’’ دو خرگوشوں کا پیچھا کرنے والاشخص ایک کو بھی نہیں پکڑ سکتا‘‘زیادہ کامیاب انسان دیوانگی کی حد تک اپنے مقاصد پر مرتکز ہوتے ہیں ان کے پاس اس چیز کی واضح تصویر ہوتی ہے جو وہ اپنی زندگی کے اختتام پر تخلیق کرنا چاہتے ہیں پھر ہر اس بات کو ’’نہ‘‘ کہتے ہوئے جو ان کے مشن کے لیے اہم نہ ہو ،نظم و ضبط کے ساتھ اپنے مشن کی تکمیل میں جُت جاتے ہیں۔
بہت کم ایسی کتابیں ہیں جو مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ پُر اثر ہوں۔ اس کتاب کو آپ ایسی کتابوں کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی لائبریری کا حصّہ بھی بنا سکتے ہیں۔
اس کتاب کے مصنف :
رابن شرما Robin Sharma بین الاقوامی سطح کی کثیر الاشاعت کتابوں کے عالمی سطح پر سراہے جانے والے مصنف ہیں۔ ان کی کتابوں میں بلاک بسٹر کتاب ’’The Leader Who had no Title‘‘بھی شامل ہے جس نے پوری دنیا میں ایک تحریک کو جنم دیا۔ اس کتاب کا بنیادی خیال یہ تھا کہ ’’اب کوئی بھی کسی بھی تنظیم میں لیڈر شپ کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔‘‘
ان کا کام 60 سے زیادہ ممالک میں تقریباً 70زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔ اسی لیے ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنفین میں ہوتا ہے، ان کو سب سے زیادہ شہرت The Monk who Sold his Ferrariسے ملی جو بین الاقوامی کثیر الاشاعت کتابوں میں سرفہرست رہی اور جس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اسے دارالشعور آپ کے لیے “کامیابی اور خوشی کے 7اصول” کے نام سے شائع کرچکا ہے۔