Hazrat Usman Ghani R.A. / حضرت عثمان غنیؓ

READER'S CLUB

Hazrat Usman Ghani R.A. / حضرت عثمان غنیؓ

Sale priceRs.575.00 Regular priceRs.600.00
Save Rs.25.00
Quantity:

زیرنظر کتاب تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنیؓ کی حیاتِ مبارکہ پر مبنی ہے۔ اس تاریخی

کتاب کو براہِ راست عربی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔کتاب میں حضرت عثمان ؓ کی زندگی، ان کے قبولِ اسلام، ان کے دورِ حکومت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ان کا دورِ حکومت تاریخ ِ اسلام کا روشن باب ہے۔ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔ سلسلہ نسب عبد المناف پر رسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے۔ سیدنا عثمان ذوالنورین کی نانی نبی ﷺ کی پھوپھی تھیں۔ آپ کا نام عثمان اور لقب ”ذوالنورین“ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یکے بعد دیگرے اپنی دو صاحبزادیوں کا نکاح آپ سے کیا تھا۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپ ”السابقون الاوّلون“ کی فہرست میں شامل تھے، آپ نے خلیفہ اوّل سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا۔ حضرت عثمان ؓ نہ صرف کاتب وحی اور عشرہ مبشرہ میں سے تھے،بلکہ اپنے عہد خلافت میں قرآن پاک کی تالیف کے حوالے سے انہیں جامع القرآن بھی کہا جاتا ہے۔
کتاب کے مصنف محمد رضا الادیب کی پیدائش مصر میں ہوئی۔وہ عربی زبان کے عالم تھے اور قاہرہ یونیورسٹی میں خدمات انجام دیتے رہے۔اسلامی تاریخ، فلسفہ اور تعلیم پر وہ کئی کتابوں کے معروف مصنف تھے۔

No. of Pages 208