Intakhat e Aqaqeer Colored / انتخاب عقاقیر

READER'S CLUB

Intakhat e Aqaqeer Colored / انتخاب عقاقیر

Sale priceRs.1,050.00 Regular priceRs.1,200.00
Save Rs.150.00
Quantity:

انتخاب عقاقیر ( مکمل رنگین کتاب) 
حکیم ہارون اعظم نیازی

درختوں، پودوں  اور جڑی بوٹیوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لیے اس کتاب  میں   درختوں، پودوں  اور جڑی بوٹیوں کی صحیح شناخت اور ان کی واضح تصاویر اس انداز میں دی گئی ہیں کہ ان کے نباتاتی طبی اور علاقائی ناموں میں کسی قسم کا الجھاؤ باقی نہ رہے اور نباتاتی نام سے بین الاقوامی سطح پر مزید تحقیقی کام ممکن ہو ۔
یہاں یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ ہر ادویاتی نباتات اور اس کے مختلف اجزاء کے متعلق زیر نظر کتاب میں بہ خوبی وضاحت کر دی گئی ہے۔ اس کے مقام پیدائش ، موسم پھول ، نباتی توضیح ، مزاج ، افعال اور ترکیب استعمال کو نہایت مناسب انداز میں بیان کر دیا گیا ہے اور حالت صحت و مرض میں مختلف نباتات کے کردار، ماحول اور بدن انسانی سے ان کے ربط کوکھول کر تحریر کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مزاج، درجہ دواء اور مقدار خوراک کی جدول دی گئی ہے تا کہ نباتات کا ادویاتی استعمال مؤثر اور محفوظ طریقہ سے ممکن ہو۔ پودوں کے حصول اور استعمال کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت ، ان کے بے تحاشہ استعمال کے نقصانات ، مخالف موسمی اثرات اور دیگر عوامل کے سبب جو پودے کم یا کبھی نا پید ہو جاتے ہیں ان کی نشاندہی ، انہیں دوبارہ اگانے کے کام کی حوصلہ افزائی اور اس میں عملی طور پر اپنا انفرادی کردار ادا کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مکمل کتاب رنگین ہے تاکہ اچھے طریقے سے پودوں کی شناخت ہو سکے۔ بہترین آرٹ پیپر پر شائع کی گئی ہے ۔

صفحات 160