READER'S CLUB
Kamyab Sales Ky Osool / کامیاب سیلز کے اصول
کامیاب سیلز کے اصول
ماخوذ از
International Best Seller “The Psychology of Selling”
A translation of Brine Tracy’s International best seller “Psychology of selling”. this book is a sales manual and must for everyone who wants exceptional growth in sales field.
It is said that you have to sell yourself before the product. This book teaches you all about sales field and ensure your progress.
برائن ٹریسی عصرِ حاضر کے سب سے معروف مقرر اور سیلز ٹرینر ہیں۔ ان کے مشہور عالم آڈیو تربیتی پروگرام ’سیلز کی نفسیات‘نے پوری دنیا میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔ اس بے مثال کامیابی کے بعد اس تربیتی پروگرام میں کچھ اضافہ کیا گیا اور اسے کتابی شکل دے دی گئی ۔ یہ کتاب ہر سیلزمین اور سیلز مینجر کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ بقول برائن ٹریسی ان کے بائیس سالہ انتہائی کامیاب سیلز کیرئیر میں سب سے بڑاانقلاب ، سیلز فارمولہ کی دریافت تھا۔ ان کے نزدیک یہ سیلز کیرئیرمیں کامیابی کی کنجی ہے۔
اس کتاب میں دئیے گئے طریقوں کی مدد سے آپ دیکھیں گے کہ پراسپکٹ یعنی متوقع خریدارکیا اور کیسے سوچتے ہیں ؟ کیوں خریداری کرتے ہیں؟ وہ خریداری میں کن باتوں کو مدنظر رکھتے ہیں؟ نیز یہ کہ کون سے نئے تخلیقی طریقوں کی مدد سے آپ بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آمدنی کو دوگنا،تگنا بلکہ چار گنا سے بھی زائد کر سکتے ہیں۔ یہ طریقے اتنے زیادہ عملی اور سادہ ہیں کہ ان پر عمل پیراہونے سے کامیابی چند ماہ بلکہ چند ہفتوں میں آپ کے قدم چوم لے گی۔
اس کتاب میں آپ کو ایسے آزمودہ اور عملی طریقے ملیں گے جن پر عمل کرنے سے کوئی بھی سیلز مین انفرادی طور پر یا کوئی سیلز ٹیم اجتماعی طور پر فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ ان تیکنیکس پر عمل کسی ادارے کے لئے بھی اتنا ہی سود مند ثابت ہوسکتا ہے جتنا کہ انفرادی سطح پر ؛ بلکہ یہاں یہ کہنا مناسب ہوگا کہ سیلز میں کامیابی کے لئے اس سے زیادہ سیدھا، سادہ اور ثمر آورطریقہ شاید ہی ممکن ہو۔
تعارف
اس کتاب کامقصد آپ کو ایسے خیالات، لائحہ عمل اورطریقوں سے متعارف کروانا ہے جن کی پیروی سے آپ صحیح معنوںمیں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو پہچان پائیں گے اور آپ محسوس کریں گے کہ سیلز کیریئر میں حاصل ہونے والی کامیابیاں آپ کے تصورات و خیالات سے کئی گنازیادہ ہو سکتی ہیں۔ گنتی کے چندماہ یاہفتوں میں آپ کی آمدنی موجودہ آمدنی سے دوگنا، سہ گنا حتیٰ کہ چار گنا یا اس سے بھی زائد ہو سکتی ہے۔
یہ کتاب مشہور زمانہ تربیتی پروگرام ’’سیلز کی نفسیات‘‘ کی تحریری شکل ہے۔ اس شاندار کتاب کا اب تک سولہ مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور چوبیس ممالک میں اسے سیلزمیںکامیابی کے لئے بطورماڈل استعمال کیاجا رہا ہے ۔پیشہ ور سیلزمین کے لئے اس سے بہتر اورثمر آور تربیتی پروگرام اب تک نہیںبنایا جا سکا۔ آئیے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
برائن ٹریسی کابیان کردہ طریقہ سمجھئے ،اس پر عمل کیجئے اور حاصل شدہ کامیابی سے بھرپور لطف اندوز ہویئے۔