Tib e Nabi Saww

READER'S CLUB

Tib e Nabi Saww

Sale priceRs.800.00 Regular priceRs.1,000.00
Save Rs.200.00
Quantity:
امام ابن قیم کی ایک نہایت اہم تصنیف ’’الطب النبوی‘‘ ہے
جو اس وقت ہمارے پیش نگاہ اور اپنے مشمولات کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس میں امام نے نبی کریم ص کی ان ادویہ کا تفصیل سے ذکر کیا جو آپ نے مختلف اوقات میں مختلف مریضوں کے لیے تجویز فرمائیں اور ان کے استعمال سے اللہ نے ان کو شفاۓ کاملہ سے نوازا . اس کتاب میں حضرت امام نے دوقسم کی بیماریوں کا تذکرہ فرمایا ہے وہ ہیں امراض قلب اور امراض جسم.
امراض جسم سے متعلق جن جن بیماریوں کے لیے نبی ﷺ نے کھجور انگور، دودھ، شہد، ٹھنڈے پانی ‘ آب زمزم، گوشت، زیتون، زیرہ، سونٹھ تیل، انار، سنا وغیرہ کے استعمال کی ہدایت فرمائی ہے اس کی تفصیلات کتاب میں بیان کی گئی ہے اور ہر دوا کے ذکر کے ساتھ حدیث کی کتابوں کے پورے حوالے دیے گئے ہیں ۔حوالوں میں آنحضرت کا ارشاد نقل کیا گیا ہے اور جس راوی سے حدیث مروی ہے اس کے بارے میں کتاب کے حاشیے میں ضروری کوائف تحریر کیے گئے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرکب دوائیں کب استعمال کی جائیں اور مفرد کب ۔ نیز دوا کے علاوہ صرف غذا سے کب اور کس شکل میں علاج کیا جاۓ جومریض کے لیے مفید ہوسکتا ہے ۔ کس مرض کے لیے قرآن کی کون سی آیات رسول اللہ ﷺ کی ارشاد فرمودہ کون سی دعائیں اور کون سے وظائف کس صورت میں اور کس انداز میں اور کن اوقات میں پڑھنے چاہئیں اور کس ترتیب وتر کیب سے انھیں پڑھا جاۓ ۔ اس کتاب میں مختلف بیماریوں کے بارے میں نبی ﷺﷺ کے طبی مشوروں کے علاوہ بارگاہ نبوت سے مریض کو ہدایات بھی دی گئی ہیں اور دوران مرض میں کھانے پینے کی مقدار اور پرہیز وغیرہ سے بھی مطلع فرمایا گیا ہے ۔
512 صفحات.
بہترین کاغذ. خوبصورت طباعت